دنیا بھر کے غریبوں کے لیے کیا گیا عہد برقرار رکھنے پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا برطانیہ کو خراج تحسین

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے آج کی اس خبر کا خیر مقدم کیا ہے کہ حکومت برطانیہ موجودہ معاشی بحران کے باوجود دنیا بھر کے غریب ترین افراد سے کیے گئے وعدے پورے گا اور 2010ء تک ترقیاتی امداد کو قومی آمدنی کے 0.56 فیصد تک بڑھانے کے یورپی یونین کے ہدف کو حاصل کرے گا۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک-چیئربل گیٹس کہتے ہیں کہ “موجودہ صورتحال میں غریب ممالک کے لیے امداد میں اضافے کا برطانوی وعدہ غربت اور بیماریوں کے خلاف جنگ میں حقیقی پیشرفت کااہم حصہ بنے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں غریبوں کو  درپیش بڑے مسائل کے حوالے سے پیشرفت مشکل ایام میں بھی ممکن رہتی ہے۔ ترقی کی شاہراہوں پر سفر جاری رکھنے اور مشترکہ عالمی اہداف کے حصول کے لیے درست سمت میں مستقل سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔”
“ریاستہائے متحدہ امریکہ اور جرمنی کی جانب سے حالیہ مثبت خبروں کے ساتھ یہ تازہ خبر ظاہر کرتی ہے کہ G8 ممالک اپنے ODA اہداف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام G8 ممالک غربت اور بیماریوں کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں کیے گئے اپنے وعدے جولائی میں G8 اجلاس تک نبھائیں گے۔”
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک-چیئر میلنڈا گیٹس نے کہا کہ “ہم یورپ اور دنیا بھر کی حکومتوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے وابستہ ہیں۔ ان کی طرح ہم بھی اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ حالیہ اقتصادی بحران کے نتیجے میں غربت میں کمی اور صحت عامہ کے فروغ کے لیے کیا گیا اب تک کا کام ضائع نہ ہو جائے۔”
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ ہر زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے اور اسی لیے کوشاں ہے کہ تمام بنی نوع انسان یکساں، صحت مند اور بھرپور زندگی گزاریں۔ ترقی پذیر ممالک میں اس کی نظریں صحت عامہ کو بہتر بنانے اور بھوک اور انتہائی غربت سے بچانے کے لیے مواقع فراہم پر مرکوز ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں وہ اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تمام افراد، بالخصوص بہت کم وسائل کے حامل، کو دوران تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے لیے تمام مواقعوں تک رسائی حاصل ہو۔ سیاٹل میں واقع اس فاؤ¶نڈیشن کی سربراہی سی ای او جیف راکیس اور شریک-چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہیں جو بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفٹ کی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔مزید معلومات www.gatesfoundation.org پر حاصل کیجیے۔
ذریعہ: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن
رابطہ: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن
+1-206-709-3400
media@gatesfoundation.org