پروکٹر اینڈ گیمبل کی جانب سے انتظامی سطح پر تبدیلیوں کا اعلان

 

سنسناٹی، 22 اپریل/ پی آر نیوزوائر – ایشیا نیٹ/

پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی (Procter & Gamble Company)(این وائی ایس ای: PG) نے مندرجہ ذیل انتظامی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے:

— 53 سالہ ہارٹوِگ لینگر، صدر – گلوبل پریسٹج پروڈکٹس، 28 سے زائد سالوں کی خدمات کے بعد یکم جنوری 2010ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ وہ شعبے کے سربراہ کی حیثیت سے یکم جولائی 2009ء کو استعفیٰ دیں گے لیکن تبدیلی کے اس عمل کو یقینی طور پر ہموار بنانے کے لیے خصوصی اہداف پر کام کرتے رہیں گے، وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک گلوبل بیوٹی اینڈ گرومنگ کے نائب چیئرمین ایڈ شرلےکو رپورٹ کریں گے۔

— 44 سالہ پیٹرس لوویٹ، نائب صدر فیوچر اسٹریٹجی اینڈ گروتھ، گلوبل پریسٹج پروڈکٹس، کو گلوبل پریسٹج پروڈکٹس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جو جناب لینگر کی جگہ سنبھالیں گے۔ جناب لوویٹ جناب شرلے کو رپورٹ کریں گے اور بدستور جنیوا، سویٹزرلینڈ میں مقیم رہیں گے۔

جناب لینگر کی قیادت میں P&G Fine Fragrances پی اینڈ جی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اور کامیاب ترین کاروباروں میں ایک بن گیا۔ آج پی اینڈ جی گلوبل پریسٹج پروڈکٹس دنیا کی بڑی پریسٹج فریگرینس کمپنیوں میں سے ایک ہے جو صنعت میں کئی معروف برانڈ ناموں جیسے ہوگو بوس (ر)، لاکوستے (ر)، ڈولچ اینڈ گیبانا (ر) اور گوچی (ر) کا حامل ہے۔ کل ملا کر پی اینڈ جی 23 امتیازی برانڈز کا حامل ہے جو اسے دنیائے حسن میں ایک عالمی اور اعزاز یافتہ قوت بنا چکے ہیں۔

شرلے نے کہا کہ “ہارٹوِگ بازی کو اپنے حق میں پلٹنے کی صلاحیت اور اعلیٰ حکمت عملیاں تیار کرنے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نے ادارے کے روایتی کاروباری نمونے کو یکسر تبدیل اور صارف سے منسلک صنعتی نمونے کو چیلنج کر کے کامیابیاں سمیٹیں، کیونکہ روایتی نمونہ تخلیقی شخصیات سے بھرپور صنعت ہونے کے باوجود صارفین کو نئے زاویہ نگاہ پیش نہیں کر پا رہا تھا۔ وہ پی اینڈ جی اور آرائش و زیبائش کی صنعت میں عرصہ دراز تک موجود رہنے والا ورثہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔”

شرلے نے کہا کہ “پیٹرس لوویٹ ہارٹوِگ کی جگہ سنبھالنے کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ وہ پی اینڈ جی پریسٹج کو قائم و دائم رکھنے اور اس کی پیشرفت کو مضبوط خطوط پر استوار رکھنے کے لیے بہترین شخصیت ہیں، وہ اس شعبے میں کچھ عرصہ نائب صدر – فیوچر اسٹریٹجی اینڈ گروتھ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ادارے میں 20، اور آرائش و زیبائش میں 15 سال، سے زائد کے تجربے کے حامل لوویٹ نے مختلف خطوں میں پی اینڈ جی کے متعدد کاروباروں کی کامیابی کے ساتھ رہنمائی کر چکے ہیں۔ وہ یورپ، ایشیا اور شمالی امریکہ میں تجربے کے حامل آفاقی رہنما ہیں۔ جلد، بالوں اور رنگوں کی کاسمیٹکس میں ماہرِ حسن کی حیثیت سے ان کا تجربہ ہمیں پریسٹج بیوٹی کاروبار کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے مزید آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔

پروکٹر اینڈ گیمبل کے بارے میں

دن میں تین ارب مرتبہ پی اینڈ جی کی مصنوعات دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنتی ہیں۔ ادارہ قابل بھروسہ، معیاری اور قائدانہ برانڈز کا حامل ہے جیسے پیمپرز (ر)، ٹائیڈ (ر)، ایریل (ر)، آلویز (ر)، وسپر (ر)، پینٹین (ر)، ماک 3 (ر)، باؤنٹی (ر)، ڈان (ر)، گین (ر)، پرنگلز (ر)، چارمن (ر)، ڈاؤنی (ر)، لینور (ر)، ایمز (ر)، کریسٹ (ر)، اورل-بی (ر)، ایکٹونیل (ر)، ڈیوراسیل (ر)، اولے (ر)، ہیڈ اینڈ شولڈرز (ر)، ویلا (ر)، جلیٹ (ر)، براؤن (ر) اور فیوژن (ر)۔ پی اینڈ جی کمیونٹی میں دنیا بھر کے 80سے زائد ممالک سے تقریباً 138،000 ملازمین شامل ہیں۔ پی اینڈ جی اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے http://www.pg.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: دی پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی

رابطہ: مچیلا رتی،

+41-22-709-6057،

ratti.m@pg.com،

 

یا پال فوکس،

+1-513-983-3465،

fox.pd@pg.com،

 

یا اسٹیفنی والکونن،

+41-(0)-58-004-8940،

valkonen.s@pg.com

(PG)