کلنٹن ایچ آئی وی/ایڈز انیشی ایٹو اور UNITAID نے مائیلان کے ادارے میٹرکس کو ایچ آئی وی/ ایڈز کے علاج کے لیے پانچ سیکنڈ-لائن اور سات پیڈیاٹرک طریقہ علاج کے لیے دواؤں کے بنیادی فراہم کنندہ کی حیثیت سے منتخب کر لیا

 

پٹس برگ، 21 اپریل/ پی آر نیوز وائر  – ایشیانیٹ/

مائیلان انکارپوریٹڈ (Mylan Inc.) (نیس ڈیک: MYL) نے آج اعلان کیا ہے کہ بھارت میں قائم اس کے ماتحت ادارے میٹرکس لیبارٹریز لمیٹڈ، جس میں اس کے 71.2 فیصد حصص ہیں، کو کلنٹن ایچ آئی وی/ایڈز انیشی ایٹو (CHAI) نے اپنے UNITAID فنڈڈ منصوبوں کے لیے پانچ اینٹی ریٹرو وائرل (ARV) دواؤں کے بنیادی فراہم کنندہ کی حیثیت سے منتخب کر لیا ہے، یہ دوائیں ایچ آئی وی/ ایڈز کے علاج کے لیے استعمال ہیں۔ میٹرکس کو بچوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی سات ARVs کے بنیادی فراہم کنندہ کی حیثیت سے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

مائیلان کے نائب صدر اور سی ای او رابرٹ جے کوری نے کہا کہ “میں ایچ آئی وی/ایڈز کے خلاف جنگ میں زبردست اثرات مرتب کرنے پر UNITAID اور CHAI کو مبارکباد دینا چاہوں گا کیونکہ یہ مرض عالمی سطح پر مسلسل اہم چیلنج بنا ہوا۔ مریضوں کو سستے اور معیاری علاج تک رسائی دینےنے ایڈز کو ایک مہلک بیماری سے ایک ایسے دائمی مرض میں تبدیل کر دیا ہے جسے سنبھالا جا سکتا ہے۔ اس بحران کے حل کے لیے ان طریقہ ہائے علاج تک آسان رسائی کو یقینی بنانا اور انہیں مزید پھیلانا اہم ترین قدم ہے۔ مائیلان اور میٹرکس سستی و اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے وسیع پورٹ فولیو کی فراہمی کے ذریعے ان کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہم اپنی جدید سائنس اور تجربے کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے مریضوں تک رسائی پڑھانے کے لیے مزید اقدامات سے وابستہ ہیں۔”

اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام برائے ایڈز (UNAIDS) کے مطابق دنیا بھر میں 33 ملین افراد ایچ آئی وی سے متاثرہ ہیں جن میں سے 90 فیصد سے زائد مریض ترقی پذیر دنیا میں رہتے ہیں۔ دنیا بھر میں 4 ملین سے بھی کم مریض علاج سے گزر رہے ہیں؛ جبکہ ترقی پذیر ممالک کے تقریباً 30 فیصد مریض میٹرکس کی اے آر وی مصنوعات پر انحصار کر رہے ہیں۔

مائیلان کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیدر بریش نے مزید کہا کہ “میٹرکس نے محض چند سالوں میں ایک عالمی معیار کا اے آر وی بزنس مرتب کر کے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے۔ سستی مصنوعات کی تیاری پر ان کا زور نے ایڈز کے علاج پر فی مریض آنے والے اوسط سالانہ اخراجات میں زبردست کمی لایا ہے۔ میں UNITAID اور CHAI کی کوششوں کو بھی سراہنا چاہوں گا، جنہوں نے موثر ادویات کی فراہمی میں اضافے کے لیے تندہی سے کام کیا ہے۔ سیکنڈ-لائن طریقہ علاج پر اخراجات کو ڈرامائی انداز میں کام کرنے کے لیے اہم پیشرفت ہوچکی ہے اور CHAI اور دیگر ڈونر آرگنائزیشنز کے ساتھ ہماری شراکت داریاں ہمیں بچوں کے علاج میں اخراجات کو مزید کم کرنے کی سہولت دیں گی۔ لیکن اب بھی بہت کام کیا جانا باقی ہے۔ مائیلان اور میٹرکس سستی، اعلیٰ معیار کی اے آر وی مصنوعات کی مسلسل تیاری اور ضرورت مند افراد تک اُن کی فراہمی کے لیے ہمارے قائدانہ کردار اور شراکت داریوں میں اضافے کے خواہاں ہیں۔ “

2009 UNITAID-CHAI منصوبوں کے لیے منتخب ہونے والی میٹرکس کی سیکنڈ-لائن مصنوعات میں ہیٹ-اسٹیبل Lopinavir/Ritonavir، Tenofovir اور Tenofovir استعمال کرنے والے دو مستقل-خوراک کے کمبی نیشن شامل ہیں۔ UNITAID پیڈیاٹرک پروجیکٹ کے تحت میٹرکس کی منتخب کردہ سات اے آر ویز میں متعدد فرسٹ-لائن فکسڈ-ڈوز کمبی نیشنز شامل ہیں۔ مریض بسا اوقات سیکنڈ-لائن طریقہ علاج استعمال کرتے ہیں جب ابتدائی طور پر طے شدہ طریقہ علاج کے لیے مدافعت درکار ہو یا طبی طور پر ناکامی کا سامنا ہو۔ فکسڈ-ڈوز کمبی نیشنز کثیر اے آر وی ادویات کا مرکب ہوتی ہیں جنہیں ایک گولی کی شکل دے دی جاتی ہے۔

UNITAID

UNITAID ایک بین الاقوامی ادویات خریدنے والا ادارہ ہے، جسے طویل المیعاد، تحفظ پذیر اور روایتی فنڈنگ کی فراہمی کے لیے قائم کیا گیا تاکہ ترقی پذیر ممالک میں ایچ آئی وی/ ایڈز، ملیریا اور تپ دق کے علاج کے لیے ادویات کی رسائی میں اضافہ کیا جا سکے اور معیاری ادویات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مرض کی تشخیص بھی کی جاسکے۔ UNITAID-CHAI منصوبے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے 42 ترقی پذیر ممالک میں سیکنڈ-لائن طریقہ علاج فراہم کرتے ہیں۔ گروپ کی کوششوں میں تقریباً 75 فیصد فنڈنگ بچوں کے لیے اے آر وی علاج کی فراہمی اور 50 فیصد فنڈنگ عام قابل رسائی مارکیٹ میں سیکنڈ-لائن اے آر وی طریقہ علاج پیش کرنے پر خرچ ہوتی ہے۔

میٹرکس اور ARVs

میٹرکس اے آر وی کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی اے پی آئی کی دنیا میں سب سے زیادہ پیداوار دینے والا ادارہ ہے۔ 2007ء میں میٹرکس نے اپنے پہلے FDF ARV فرنچائز کا آغاز کیا اور صرف دو سال بعد 29 FDFs پیش کیے جن میں آجکل استعمال ہونے والے بیشتر فرسٹ- اور سیکنڈ-لائن طریقہ علاج شامل ہیں۔ بھارت میں میٹرکس کی تمام اے آر وی تنصیبات عالمی ادارہ صحت (WHO) اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کے معیارات کے مطابق ہیں اور ادارہ اے آر وی کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی تمام اہم فنڈنگ ایجنسیوں سے مضبوطہ تعلقات رکھتا ہے۔ مزید برآں اپنی اےآر وی صلاحیتوں کے علاوہ میٹرکس کئی اقسام کے طریقہ علاج کے لیے استعمال ہونے والی اے پی آئی تیار کرنے والا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

مائیلان

140 سے زائد ممالک اور خطوں میں صارفین کو مصنوعات فراہم کرنے والا مائیلان انکارپوریٹڈ دنیا کی معروف ترین متنوع مختلف الاقسام اور خصوصی ادویات تیار کرنے والے اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ادارہ صنعت کے وسیع و اعلیٰ ترین معیار کی حامل مصنوعات کے پورٹ فلویو کا حامل ہے جس میں زیر تکمیل جدید مصنوعات بھی شامل ہیں؛ ادارہ دنیا کی تیسری سب سے بڑے و متحرک ادویات سازی کے اجزا تیار کرنے والے ادارے میں کثیر حصص کا حامل ہے اور نظام تنفس اور الرجی کے علاج پر مکمل توجہ رکھنے والے ایک خاص کاروبار بھی چلاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.mylan.com۔

ذریعہ: مائیلان انکارپوریٹڈ

رابطہ: ذرائع ابلاغ، مائیکل لیفن، +1-724-514-1968

یا سرمایہ کار، ڈین کروکشینک، +1-724-514-1813، دونوں برائے مائیلان انکارپوریٹڈ

(MYL)