www.classicaltv.com ویب پر مفت اور پے-پر-ویو پرفارمنگ آرٹس وڈیوز کے عظیم ترین ذخیرے کے ساتھ کلاسیکل ٹی وی کا آغاز

 

نیویارک، 20 اپریل/ پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ/

پہلی پے-پر-ویو نشریات میٹروپولیٹن اوپرا کا سیلوم ہے

کلاسیکل ٹی وی (Classical TV) اس ہفتے پیش کرتا ہے “فن کے اعلی ترین مظاہرے  آن لائن” – جو بہترین فنی کارکردگیوں، محافل موسیقی اور ہینڈل سے ہربی ہین کوک تک کی حالیہ خصوصی تقریبات کی وڈیوز کی ایک مفت لائبریری ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090414/NY96055-a)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090414/NY96055LOGO-b)

www.classicaltv.com پر اوپرا، بیلے، ڈراما، جیز/پوپ، دستاویزی فلموں اور دیگر کی مکمل-طوالت کی وڈیوز مفت دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں اداریاتی مواد بھی وسیع مقدار میں موجود ہے جن میں شامل ہیں: خبریں، تجزیے، انٹرویوز، مدیر کی پسندیدہ پلے لسٹس اور بلاگز۔

ویب سائٹ پر دنیا کے بہترین اسٹیجوں کی کارکردگیاں شامل ہیں – رائل شیکسپیئر کمپنی، دی بالشوئی، میرنسکی تھیرٹر سینٹ پیٹرز برگ، پیرس اوپرا، ڈچ نیشنل بیلے،انگلش نیشنل اوپرا اور دیگر۔ دنیا کے معروف ترین فن کار جن میں شامل ہیں: پلاسیڈو ڈومنگو، رینی فلیمنگ، کارلوس اکوسٹا، پینا بوش، سارہ برائٹ مین، ABBA اور دیگر بہت سارے۔

مزید برآں موجودہ حالیہ اور سیزن سے خصوصی پے-پر-ویو تقریبات بھی دستیاب ہوں گی، جیسے میٹروپولیٹن اوپرا کی بڑے پیمانے پر داد سمیٹنے والی سپرانو کاریٹا مٹیلا کے ساتھ رچرڈ اسٹراس سیلوم کی پروڈکشن، جو 20 اپریل سے www.classicaltv.com پر نشر ہوگی۔

نیویارک ٹائمز نے “شاندار” کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے مٹیلا کو خراج تحسین پیش کیا “رخشاں و تاباں قوت، حیران کن تاثرات اور ۔۔۔۔ دل نشیں غزل سرائي” (سوپرانو ان کے “ڈانس آف دی سیون ویلز” پر دیوانے ہوگئے)۔

صرف 9.99 ڈالرز کی ادائیگی سے کلاسیکل ٹی وی کے ناظرین 72 گھنٹوں کے لیے سیلوم کی کارکردگی کی اعلی ترین معیار کی اسٹریمڈ وڈیو تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں – یہ کارکردگی نیویارک مقبول ترین ٹکٹوں میں سے ایک اور براہ راست، مووی تھیٹرز کی اعلی ترین معیار کی ٹرانسمیشن کے لیے میٹ کی ایوارڈ یافتہ سیریز کا حصہ تھی۔

کلاسیکل ٹی وی کے بانی/ سی ای او کرس ہنٹ کہتے ہیں کہ “ہم میٹ کے ساتھ کام کرنے پر بہت پرجوش ہیں اور ان کے حالیہ سیزن کے اوپراز میں سے بیشتر کو پیش کریں گے۔ وہ نہ صرف اعلی ترین معیار کی پروڈکشن پیش کرتے ہیں بلکہ شوخ و تخیلاتی انداز میں ہماری طرح نئے شائقین بناتا ہے۔”

“آجکل صارفین کی اپنی مرضی کے پروگرامز سے کسی بھی وقت اور کہیں بھی، گھر پر یا اپنے فونز پر، دفاتر میں اور ساتھ کنسرٹ ہال میں بھی، دیکھنے کے لیے ہم نے کلاسیکل ٹی وی قائم کیا تاکہ صارفین آزانہ طور پر رابطہ کر سکیں۔”

www.classicaltv.com پر مستقبل قریب کے اہم ایونٹس میں، جن کی قیمت 4.99 یا 9.99 ڈالرز ہے، میں ڈچ نیشنل بیلے گزیل؛ دی میٹروپولیٹن اوپرا کی 125 ویں سالگرہ پر افتتاحی شب کی تقریب (اوپننگ نائٹ گالا) جس میں پیش ہوں گے رینی فلیمنگ؛ زیورخ اوپرا کا کوزی فین ٹیوٹ، کیسیلا بارٹولی کے ساتھ؛ اور “جشن رقص” (سیلیبریشن آف ڈانس) از میرینسکی (کیروئے) بیلے شامل ہیں۔

ذریعہ: کلاسیکل ٹی وی

رابطہ: جوہنٹ،

کلاسیکل ٹی وی،

+44-(0)-8709-747-345، info@classicaltv.com

 

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090414/NY96055-a

http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090414/NY96055LOGO-b

 

منسلک تصویری رابطہ:

http://asianetnews.net/ViewImage.asp?ID=123216