کنڈوم اشتہار کے حوالے سے جرمنی سے گرے گروپ کا بیان

 

نیویارک، 18 اپریل/ پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ/

حال ہی میں تیار کیا گیا گرے جرمنی کا ایک اشتہار، جو کسی بھی قسم کے میڈیا پر جاری نہیں کیا گیا، اشتہارات کی صنعت سے وابستہ چند انٹرنیٹ ویب سائٹوں پر منظر عام پر آ یاهے۔ ہم نے اس اشتہار کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہم اس کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں کہ چیئرمین ماؤ سے ظاہری مشابہت کے باعث اشتہار نے چین کے باشندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ گرے نے دل کی گہرائیوں سے معذرت کی ہے اور جرمنی میں چینی سفارت خانے سے باضابطہ رابطہ کر کے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ غیر منظور شدہ اشتہاراب کبھی نہیں چلے گا۔ ہم چین، اس کی عوام، ثقافت اور اداروں کی از حد قدر کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے

اوون ڈوفرٹی

چیف کمیونی کیشن آفیسر

گرے گروپ

212-546-2551

 

گرے گروپ کے بارے میں

گرے گروپ دنیا کی بڑی مارکیٹنگ کمیونی کیشنز کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی پیرنٹ کمپنی WPP (نیس ڈیک: WPPGY) ہے۔ گرے گروپ 96 ممالک کے 154 شہروں میں 432 دفاتر کا حامل ہے۔ برانڈ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اچھوتے خیالات پیش کرنے سے وابستہ گرے گروپ میں گرے (ایڈورٹائزنگ) اور G2 (ایکٹیویشن مارکیٹنگ) شامل ہیں۔ ایشیا پیسفک خطے میں گرے گروپ 17 ممالک کے 29 شہروں میں دفتر رکھتا ہے اور اس کے کل عملے کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے۔ گرے گروپ ایشیا پیسفک کے بارے میں مزید معلومات www.greygroupasiapacific.com پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: گرے گروپ

رابطہ: اوون ڈوفرٹی

چیف کمیونی کیشن آفیسر، گرے گروپ

+1-212-546-2551

(WPPGY)