بینک آف امریکہ میرل لنچ نے برائن ویڈوک کو امریکاز فکسڈ انکم سیلز کا سربراہ مقرر کر دیا

 

نیویارک، 9 اپریل/ پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ/

بینک آف امریکہ میرل لنچ نے آج اعلان کیا ہے کہ برائن ویڈوک جولائی 2009ء میں امریکاز فکسڈ انکم سیلز کے سربراہ کی حیثیت سے ادارے کے گلوبل مارکیٹس گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ویڈوک حال ہی میں نیویارک میں جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کے انوسٹر کلائنٹ مینجمنٹ کے سربراہ تھے۔ وہ عالمی سربراہ برائے گلوبل مارکیٹس پلیٹ فارم سیلز مائیک میئر کو جوابدہ ہوں گے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20050720/CLW086LOGO-b)

بینک آف امریکہ میرل لنچ فکسڈ انکم پروڈکٹس کے نئے اجراء اور ثانوی مارکیٹ دونوں کے لیے رہنما ادارہ ہے، ان مصنوعات میں کارپوریٹ بونڈز، سنڈیکیٹڈ قرضہ جات، میونسپل فنانسنگ، اثاثہ جاتی و مورگیج بیکڈ مصنوعات، نرخ جات، کرنسیاں اور اسباب شامل ہیں۔

گلوبل مارکیٹس کے صدر ٹام مونٹیگ نے کہا کہ “ہمارا مشترکہ بینک آف امریکہ میرل لنچ پلیٹ فارم ہمارے صارفین کے لیے فکسڈ انکم مصنوعات و خدمات کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے، جس کا اظہار پہلی سہ ماہی کی درجہ بندی سے ہوتا ہے۔ مصنوعات کی بے مثال رینج، عالمی لیکوئیڈٹی اور باصلاحیت افراد کی وسیع جمعیت ہمیں صنعت کے بہترین اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں مدد دیتی ہے۔”

میئر نے کہا کہ “برائن بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور فکسڈ انکم سیلز میں اعلیٰ ترین تجربے کے حامل ہیں۔ ہماری نظریں برائن کی شمولیت اور ان کے ساتھ مل کر اپنی فکسڈ انکم سیلز حکمت عملی کو مزید آگے بڑھانے پر مرکوز ہیں۔”

جناب ویڈوک نے اپنی حالیہ تقرری سے قبل جے پی مورگن چیز میں 17 سال بتائے، جہاں وہ آخری چار سال تک شمالی امریکی فکسڈ انکم سیلز کے سربراہ تھے۔ ویڈوک کے دیگر اہم سیلز کرداروں میں امریکی کریڈٹ سیلز اور امریکی ہائی گریڈ کریڈٹ سیلز کے سربراہوں کے عہدے شامل ہیں۔ ویڈوک نے 1992ء میں جے پی مورگن میں کریڈٹ تحقیق میں بطور بینک تجزیہ کار شمولیت اختیار کی تھی۔

بینک آف امریکہ میرل لنچ فکسڈ انکم مصنوعات کے میدان میں غیر متنازع قائد ہے، جس نے پہلی سہ ماہی میں امریکہ میں نئے اجراء کی لیگ فہرست میں اول درجہ حاصل کیا۔ ادارے کی اول درجہ بندی میں شامل ہیں: امریکی ہائی گریڈ کارپوریٹ بونڈ اجراء، امریکی اعلیٰ پیداوار کارپوریٹ بونڈ اجراء، میونسپل بونڈ اجراء، امریکی سنڈیکیٹڈ قرضہ جات، امریکی لیوریجڈ قرضہ جات اور یو ایس ڈی حکومت کے ضمانت یافتہ بونڈ اجراء۔ علاوہ ازیں ادارہ امریکی اے بی ایس/ایم بی ایس اجراء میں دوسرے درجے پر بھی آیا (1)۔

(1)            ذریعہ: تمام درجہ بندی فی ڈیلوجک ہیں، علاوہ میونسپل بونڈ اجراء اور یو ایس ڈی حکومتی ضمانت یافتہ بونڈ اجراء کے، جو تھامسن رائٹرز درجہ بندی ہیں۔

بینک آف امریکہ میرل لنچ

بینک آف امریکہ دنیا کے بڑے مالیاتی ادارں میں سے ہے جو انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں اور بڑی کارپوریشنز کو بینکاری، سرمایہ کاری، اثاثہ جات کے انتظام اور دیگر مالیاتی اور خطرات سے نمٹنے کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارے کے کارپوریٹ، کمرشل، انوسٹمنٹ بینکاری اور سیلز اور ٹریڈنگ کے کاروبار بینک ‘آف امریکہ میرل لنچ’ کے برانڈ سے کام کرتے ہیں۔ بینک آف امریکہ میرل لنچ 2.5 ملین ڈالرز سے زائد کی آمدنی کے حامل؛ وسطی-مارکیٹ اور بڑے اداروں؛ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں؛ مالیاتی اداروں اور سرکاری اداروں پر خصوصی نگاہ رکھتا ہے۔ وہ ایم اینڈ اے، ایکوئٹی اور ڈیٹ کیپٹل ریزنگ، لینڈنگ، ٹریڈنگ، رسک مینجمنٹ، تحقیق اور تحلیل (لیکوئیڈٹی) اور ادائیگی مینجمنٹ میں جدید خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ میرل لنچ 150 سے زائد ممالک میں صارفین کے لیے خدمات انجام دیتا ہے اور امریکی فورچیون 500 میں سے 99 فیصد اور فورچیون گلوبل 500 میں سے 88 فیصد کمپنیوں سے تعلقات رکھتا ہے۔ تجارتی اور ادارہ جاتی صارفین کو دی جانے والی بیشتر بینکاری خدمات بینک آف امریکہ سیکورٹیز ایل ایل سی، میرل لنچ، پیئرس، فینر اینڈ اسمتھ انکارپوریٹڈ اور/یا بینک آف امریکہ کارپوریشن سے ملحقہ دیگر اداروں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.bankofamerica.com۔

ذریعہ: بینک آف امریکہ

رابطہ: لوئز ہینیسی، بینک آف امریکہ

+1-646-855-1403

louise.hennessy@bankofamerica.com؛

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20050720/CLW086LOGO-b

(BAC)