بینک آف امریکہ نے ایسیٹ مینجمنٹ انوسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ کی حیثیت سے اسٹیون نیم چک کوتعینات کر دیا

 

نیویارک، 8 اپریل/ پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ/

بینک آف امریکہ میرل لنچ نے آج اعلان کیا کہ اسٹیون جے نیم چک (Steven J. Niemczyk) جون 2009ء میں ایسیٹ مینجمنٹ انوسٹمنٹ بینکنگ کے عالمی سربراہ کی حیثیت سے ادارے کے گلوبل کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ بزنس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ وہ لندن میں یو بی ایس لمیٹڈ میں ایسیٹ مینجمنٹ انوسٹمنٹ بینکنگ کے عالمی سربراہ رہ چکے ہیں۔ شمولیت کے بعد وہ نیویارک منتقل ہو جائیں گے اور گلوبل فنانشل انسٹیوشنز کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ مائیکل روبنوف کو جوابدہ ہوں گے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20050720/CLW086LOGO-b)

گلوبل بینکنگ اینڈ ویلتھ مینجمنٹ کے صدر برائن ٹی موئے نہان نے کہا کہ “بینک آف امریکہ اور میرل لنچ عرصہ دراز سے مالیاتی اداروں کے لیے مشاورت اور سرمایہ بڑھانے میں عالمی سطح پر معروف حیثيت رکھتے ہیں۔ اسٹیو مالیاتی خدمات سرمایہ کاری بینکاری میں 20 سالہ تجربے کے حامل ہیں۔ ان کی شمولیت اس اہم صارفی شعبے سے ادارے کی گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔”

روبنوف نے کہا کہ “ہم مالیاتی اداروں، بشمول اثاثہ کے منتظمین (ایسیٹ مینیجرز)، کی بڑھتی ہوئی سرمائے کی ضروریات اور اُن کے مزید استحکام کی امید کرتے ہیں۔ ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لیے مشاورت کے حوالے سے اسٹیو کا تجربہ ہماری ٹیم میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔”

نیم چک 2001ء سے 2006ء تک نیویارک اور لندن میں مورگن اسٹینلے فنانشل انسٹیٹیوشنز گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ نیم چک 1990ء سے 2001ء تک لیزارڈ فریئرز اینڈ کمپنی کے عمومی شراکت دار تھے جہاں وہ سپروائزری بورڈ، تجاویز کمیٹی اور لیزارڈ/ڈیلوا ایس بی سی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تھے۔ وہ 1983ء سے 1990ء کے دوران بلیک اسٹون گروپ اور سیلومون برادرز میں مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔

نیم چک ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے ڈگری کے حامل ہیں، اور اسی ادارے سے انہوں نے 1983ء میں امتیازی نمبروں سے گریجویشن کیا تھا۔ انہوں نے 1979ء میں لندن اسکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی کی سند اور یال یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی، موخر الذکر ادارے سے انہوں نے 1976ء میں امتیازی نمبروں میں گریجویشن کیا تھا۔

بینک آف امریکہ دنیا کے بڑے مالیاتی ادارں میں سے ہے جو انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں اور بڑی کارپوریشنز کو بینکاری، سرمایہ کاری، اثاثہ جات کے انتظام اور دیگر مالیاتی اور خطرات سے نمٹنے کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارے کے کارپوریٹ، کمرشل، انوسٹمنٹ بینکاری اور سیلز اور ٹریڈنگ کے کاروبار بینک ‘آف امریکہ میرل لنچ’ کے برانڈ سے کام کرتے ہیں۔ بینک آف امریکہ میرل لنچ 2.5 ملین ڈالرز سے زائد کی آمدنی کے حامل؛ وسطی-مارکیٹ اور بڑے اداروں؛ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں؛ مالیاتی اداروں اور سرکاری اداروں پر خصوصی نگاہ رکھتا ہے۔ وہ ایم اینڈ اے، ایکوئٹی اور ڈیٹ کیپٹل ریزنگ، لینڈنگ، ٹریڈنگ، رسک مینجمنٹ، تحقیق اور تحلیل (لیکوئیڈٹی) اور ادائیگی مینجمنٹ میں جدید خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ میرل لنچ 150 سے زائد ممالک میں صارفین کے لیے خدمات انجام دیتا ہے اور امریکی فورچیون 500 میں سے 99 فیصد اور فورچیون گلوبل 500 میں سے 88 فیصد کمپنیوں سے تعلقات رکھتا ہے۔

تجارتی اور ادارہ جاتی صارفین کو دی جانے والی بیشتر بینکاری خدمات بینک آف امریکہ سیکورٹیز ایل ایل سی، میرل لنچ، پیئرس، فینر اینڈ اسمتھ انکارپوریٹڈ اور/یا بینک آف امریکہ کارپوریشن سے ملحقہ دیگر اداروں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.bankofamerica.com۔

ذریعہ: بینک آف امریکہ

رابطہ: ایلی سن میک ڈونلڈ

بینک آف امریکہ

+1-646-855-5529

alison.macdonald@bankofamerica.com

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20050720/CLW086LOGO-b

(BAC)