پلگ-ان ہائبریڈ کاروں کی ترقی کے لئے Fisker Automotive اضافی 85 ملین امریکی ڈا لرز حاصل کرنے والا ہے

 

اروین، کیلی فورنیا، اپریل 8 /PRNewswire/ —

ماحول دوست (گرین) ٹکنالوجی کی حامل گاڑیاں تیار کرنے والے معروف ادارے فسکر آٹوموٹو انکارپوریٹڈ(Fisker Automotive, Inc.)نے آج اعلان کیا کہ اس نے وینچر کیپٹل فنڈنگ میں اضافی 85 ملین ڈالرز کی حصولیابی کے لئے فیصلہ کن معاہدہ کر لیا ہےجس سے وہ اپنی کرما پلگ-ان پائبریڈ گاڑیوں کی تکمیل و  پیداوار کرے گا۔ سرمایہ کاری اسی ماہ مکمل ہونے کی امید ہے۔ یہ اگست 2007 میں کمپنی کے آغاز سے چوتھا اور سب سے بڑا سرمایہ کاری کا دور ہوگا۔

(تصویر:http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090406/LA94690)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20070905/LAW009LOGO)

نیو یارک میں واقع یورپیامریکی سرمایہ کاری کنسورشیم ایکو-ڈرائیو (کیپٹل) پارٹنرز ایل ایل سی (Eco-Drive (Capital) Partners LLC)، اور فسکر کے ابتدائی سرمایہ کارکلائنر پرکنز کافیلڈ اینڈ بائیرز (Kleiner Perkins Caufield and Byers) نے سرمائے کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے۔

فسکر آٹوموٹو کے سی ای او ہنرک فسکر نے کہا کہ “ایکو -ڈرائیو اور  کلائنر پرکنز کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری نے ‘فسکر کرما’ کی ماحول کے مزاج میں ڈھلنے والی خوبصورتی اور ماحول دوستی کے ساتھ پلگ-ان ہائبرڈ پاور ٹرین کی تکنیک میں پیشرفت کے ہمارے خیال کی توثیق کردی ہے۔ ہمیں فخر ہے ایکو-ڈرائیو ہماری پشت پناہی کرتا ہے، اور کلائنر پرکنز ہمارے مستقبل کی سمت میں اپنے اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری پیچیدہ تجارتی ماحول میں ہمارے کاروباری ماڈل اور آئندہ مصنوعہ کی پیشکش کی مضبوط تصدیق ہے۔

جب رواں سال کے اواخر میں پہلی تیار شدہ گاڑیاں اسمبل ہو کر فیکٹری سے باہر آئیں گی تو فسکر آٹوموٹو کا یہ ابتدائی ماڈل ‘فسکر کرما 2010’ (2010 Fisker Karma) بازار میں آنے والی پہلی پلگ-ان ہائبریڈ کار ہوگی۔ قبل از ٹیکس کریڈٹس مجوزہ طور پر 87،900 امریکی ڈالرز کی قیمت فروخت کی حامل گاڑی کرما 2010 کو اس طور پر تیار کیا گیا ہے کہ وہ 50 میل تک دھواں سے آزاد ہو کر سفر کرے گی، اس میں لیتھیم-آئن (Lithium-ion) بیٹری کے ذریعہ توانائی فراہم کی جاتی ہے جسے کسی بھی 110 یا 240 وولٹ والے گھریلو آؤٹ لیٹ سے چند گھنٹوں میں چارج کیا جاسکتا ہے۔ 50 میل کے بعد، 2.0 لیٹر گیسولین والا انجن ایک ایسے جنریٹر کو چلاتا ہے جو دوبارہ ایندھن لینے سے پہلے اگلے 250 میل تک کار کے برقی موٹر کو توانائی بخش سکتا ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں ملگ گیر پیمانے پر 30 سے زیادہ مشہور خوردہ فروشوں کے نیٹ ورک کا اعلان کیا جن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ گاڑیوں کی مارکیٹنگ اور سروسز کا کام انجام دیں گے۔ آئندہ منصوبوں میں کم قیمت کی گاڑی شامل ہے۔

اگست 2007 میں آٹو ڈیزائن ہاؤس ‘فسکر کوچ بلڈ، ایل ایل سی’ اور کلین-پاورٹرین ڈیولپر کوانٹم ٹیکنالوجیز (Quantum Technologies) (QTWW) کے ذریعے کی جانب سے قائم کیا جانے والا فسکر آٹوموٹو شخصی ملکیت میں داخل امریکی کار کمپنی ہے اور یہ اعلیٰ معیار کی ماحول دوست گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ بین الاقوامی صدر دفاتر اروین (Irvine)، کیلیفورنیا میں واقع ہیں۔ مزید معلومات www.fiskerautomotive.com پر ملاحظہ کیجیے۔

یہ اعلامیہ مستقبل پر نظر رکھنے والے بیانات پر مشتمل ہے جو کہ انتظامیہ کی توقعات، پیش بینیوں اور تصورات پر مبنی ہیں۔ یہ بیانات آئندہ کارکردگی کی ضمانت نہیں ہیں اور اس میں کچھ خطرات اور غیر یقینی کیفیات بھی شامل ہیں۔ کمپنی کے اختیار سے باہر حقائق کی وجہ سے حقیقی نتائج مادی طور پر پیش گوئیوں سے مختلف ہوسکتے ہیں۔

سوالات: رسل ڈیٹز

فون:  714-888-4255 x116

موبائل:  917-678-8038

فیکس:  714-888-4256

   rdatz@fiskerautomotive.com

www.fiskerautomotive.com

 

ذریعہ: فسکر آٹوموٹو انکارپوریٹڈ

رابطہ: رسل ڈیٹز، از فسکر آٹوموٹو انکارپوریٹڈ،

+1-714-888-4255 x116

موبائل:  +1-917-678-8038,

 فیکس: +1-714-888-4256

rdatz@fiskerautomotive.com

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090406/LA94690

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20070905/LAW009LOGO